سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت شہر خموشاں اتھارٹی کا اجلاس ،جاری منصوبوں کو معیاری بنانے کی ہدایت

لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی قبرستان بنیں گے ،سکھوں کو بھی ننکانہ صاحب اور حسن ابدال میں سہولت دینگے‘گفتگو

ہفتہ فروری 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت شہر خموشاں اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ایم ڈی شہر خموشاں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر خموشاں میں نا معلوم میتوں کو بھی جگہ دی جا رہی ہے ،لاہور میں ا ب تک 500میتیں دفن کی جا چکی ہیں۔

(جاری ہے)

سینئر وزیر نے شہر خموشاں اتھارٹی کو جاری منصوبوں کو معیاری بنانے اور ملتا ن میں شہر خموشاں کو منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ قبرستان اہم مسئلہ ہے ، ہر علاقے میں سہولت ہونی چاہیے،لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی قبرستان بنیں گے جس کیلئے سرکاری قبرستان کیلئے نشاندہی کریں،اصل مسئلہ قبروں کیلئے جگہ ہے جس کے لئے حکومت مکمل تعاون کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ سکھوں کو بھی ننکانہ صاحب اور حسن ابدال میں سہولت دینگے۔نئے بلدیاتی سسٹم میں پنجاب بھر میں قبرستانوں کو شامل کیا جائیگا۔