اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کی مشترکہ کارروائی ،ترنول اور ملحقہ علاقوں سے بڑے پیمانے پر تجاوزات ہٹادی

ہفتہ 2 فروری 2019 15:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) اسلام آباد کی انتظامیہ اور سی ڈی اے نے مشترکہ کاروائی کرکے ترنول اور ملحقہ علاقوں سے بڑے پیمانے پر تجاوزات ہٹادی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن زور و شور سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفاقت نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سٹرکوں کے اطراف میں قائم کی گئی تجاوازت گرائی جارہی ہیں اور پولیس اور سی ڈی اے کی بھاری نفری بھی اس موقع پر موجود ہے ۔انہوں نے بتایا کہ شہری علاقوں میں گرین بیلٹس پر بھی تجاوزات کا خاتمہ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :