سول ایوی ایشن اتھارٹی کا غیر ملکی ایئر لائنز کیخلاف مہنگی ٹکٹوں کی فروخت کی شکایات کا نوٹس

ہفتہ فروری 16:16

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا غیر ملکی ایئر لائنز کیخلاف مہنگی ٹکٹوں کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مختلف غیر ملکی ایئر لائنز کے خلاف مہنگی ٹکٹوں کی فروخت کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تمام ائرلائنز کے کنٹری مینیجرز کو ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن سے کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اتحاد ،گلف ،امارات ،تھائی ،قطر سمیت دیگر غیر ملکی ائیر لائنز کے خلاف مسافروں اور ٹریول ایجنٹ کی شکایات پر لیا سی اے کے ڈائریکٹر ائرٹرانسپورٹ اینڈ ای آر نے پاکستان میں آپریٹ ہونے والی ائرلائنز کے کنٹری مینیجرز کو ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن سے میٹنگ کر کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ عنوان :