پاکستان میں فضائی آپریشن کرنے والی غیرملکی ائیرلائنزنے مسافروں کولوٹنا شروع کردیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام غیرملکی ائیرلائنز کو ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن پاکستان کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

ہفتہ فروری 16:16

پاکستان میں فضائی آپریشن کرنے والی غیرملکی ائیرلائنزنے مسافروں کولوٹنا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) پاکستان میں فضائی آپریشن کرنے والی غیرملکی ائیرلائنزنے مسافروں کو لوٹنا شروع کردیاہے۔فضائی آپریشن کرنے والی غیرملکی ائیرلائنزنے کرائے میں کئی گنا اضافے اورمختلف ٹیکسوں کی بھرمارکی وجہ سے غیر ملکی ائیر لائنز پر سفر کرنے والے مسافروں سمیت ٹریول ایجنٹ بھی مشکلات کا شکارہوگئے ہیں۔

مسافروں اورٹریول ایجنٹس کی طرف سے بار بار سول ایوی ایشن اتھارٹی کو شکایت کی جارہی تھی جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اتحاد، گلف ،امارات، تھائی اور قطرسمیت دیگرغیرملکی ائیرلائنزکے خلاف مسافروں اور ٹریول ایجنٹ کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے ان کی شکایات کے فوری ازالہ کے لیے غیر ملکی ائیرلائنزکے کنٹری منیجرزکو ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن سے میٹنگ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ائیرٹرانسپورٹ نے تمام غیرملکی ائیرلائنز کو ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن پاکستان کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی۔ سی اے کے ڈائریکٹر ائیرٹرانسپورٹ اینڈ ای آرنے پاکستان میں اپریٹ ہونے والی تمام غیر ملکی ائیرلائنز کے کنٹری منیجرز کو ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کی شکایات کا ازالہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سی اے اے کو مسافروں اورٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات میں اضافے کے بعد ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کی غیرملکی ائرلائنزسے ملاقات کا فیصلہ کیا گیا، کچھ غیر ملکی ائیرلائنزکا کرایہ دوسری ائیرلائنزکے مقابلے میں بہت زیادہ ہے جبکہ ٹریول ایجنٹ کی کمیشن بہت کم کرایہ زیادہ ہونے اورکئی غیرضروری ٹیکسوں کی وجہ سے ٹریول ایجنٹ کو اپنا کاروبارکرنا انتہائی مشکل ہو گیا تھا، یہی وجہ تھی کہ مسافروں اور ٹریول ایجنٹوں نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو اس حوالے سے کردار ادا کرنے کا کہا ہے۔

متعلقہ عنوان :