چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اتوار کو امریکہ کے دورے پر روانہ ہوں گے

ہفتہ فروری 17:11

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اتوار کو امریکہ کے دورے پر روانہ ہوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اتوار کو امریکہ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو امریکہ اور یورپ کا دورہ دس روز پر مشتمل ہوگا، ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو امریکہ میں امریکی تھینک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو 6 فروری کو امریکہ میں نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں شریک ہوں گے، نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں امریکی سیاست کی اہم شخصیات شریک ہوں گی۔