احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت16 فروی تک ملتوی کردی

ہفتہ 2 فروری 2019 18:55

احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت16 فروی تک ملتوی کردی ہے ۔ہفتہ کو احتساب عدالت میں جے جے وی ایل کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر شعیب وراثی،ذوہیر صدیقی،اقبال زیڈ احمد،خالد رحمان و دیگر پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے گواہ شکیل احمد پیش ہوا ،عدالت ریفرنس کی مزید سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی ،ڈاکٹر عاصم نے علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازات لے رکھی ہے ،ملزمان پر گیس کے ٹھیکوں کی مد میں کرپشن کا الزام ہے