رکن صوبائی اسمبلی شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف شراب کیس کی سماعت 2 مارچ تک ملتوی کردی گئی

ہفتہ 2 فروری 2019 18:55

رکن صوبائی اسمبلی شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف شراب کیس کی سماعت 2 مارچ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے رکن صوبائی اسمبلی شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف شراب کیس کی سماعت 2 مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن و دیگر کے خلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت مقامی عدالت میں ہویہ جہاں شرجیل میمن و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تاہم ملزمان کے وکلا کی عدم موجودگی کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 مارچ تک ملتوی کردی ،ملزمان کے خلاف کلفٹن تھانے میں مقدمہ درج ہے،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے شرجیل میمن کے کمرے میں چھاپے کے دوران شراب برآمد کی تھی