آصفہ بھٹو زرداری کی 26 ویں سالگرہ (کل) منائی جائے گی، پیشگی مبارکباد کے پیغامات بھیجے جانے کا سلسلہ شروع

ہفتہ 2 فروری 2019 18:58

آصفہ بھٹو زرداری کی 26 ویں سالگرہ (کل) منائی جائے گی، پیشگی مبارکباد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن بے نظیر بھٹو، سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کی 26 ویں سالگرہ کل( اتوار) منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

پارٹی کے زیراہتمام ہونے والی تقریبات میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور ان کی سلامتی اور درازی عمر کے لیے دعا کی جائے گی۔ اس سلسلے میں انہیں پیشگی مبارکباد کے پیغامات بھی بھجوائے جا رہے ہیں۔