Live Updates

پاکستان سے لوٹے جانے والے پیسے دبئی اور لندن سے مل رہے ہیں ،چوہدری فواد حسین

تین بار وزیراعظم رہنے والے شخص کو سرکاری ہسپتال پسند نہیں آ رہے،ماضی کے حکمرانوں نے سرکاری خزانے میں کیا چھوڑاہے جو حج سبسڈی دیں،بدقسمتی سے امیر اور غریب کیلئے الگ الگ قانون ہے، وزیر اطلاعات کا جلسے سے خطاب

ہفتہ 2 فروری 2019 19:18

پاکستان سے لوٹے جانے والے پیسے دبئی اور لندن سے مل رہے ہیں ،چوہدری فواد ..
گکھڑ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ پاکستان سے لوٹے جانے والے پیسے دبئی اور لندن سے مل رہے ہیں ،تین بار وزیراعظم رہنے والے شخص کو سرکاری ہسپتال پسند نہیں آ رہے،ماضی کے حکمرانوں نے سرکاری خزانے میں کیا چھوڑاہے جو حج سبسڈی دیں،بدقسمتی سے امیر اور غریب کیلئے الگ الگ قانون ہے۔

ہفتہ کو وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گوجرانوالہ کے عوام نے پی ٹی آئی کو لاکھوں ووٹ دیئے۔ چوہدری فواد نے کہاکہ عمران خان تسلسل کے علمبردار ہیں،عمران خان کی جدوجہد 22سال پر محیط ہے ۔چودھری فواد حسین نے کہاکہ 6ماہ میں سفارتی محاذ پر اہم کامیابیاں ملیں۔وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے کہاکہ پاکستان ، یمن اور سعودی عرب کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے ،مشرق وسطیٰ سمیت دیگر ممالک کے سربراہ عمران خان کو اہم لیڈر کے طور پر دیکھ رہے ہیں ،ہمیں تباہ حال معیشت ورثے میں ملی۔

(جاری ہے)

چودھری فواد حسین نے کہاکہ گزشتہ 10سال میں ملکی تاریخ کے 70سالہ دور کے برابر قرض لیا گیا،قرضوں کا حساب مانگو توجمہوریت خطرے میں آ جاتی ہے ۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )اور پی پی پی کی سوچ ایک ہی ہے ۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ ملک لوٹنے والے سارے چور اپوزیشن میں اکٹھے ہو گئے۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ پاکستان سے لوٹے جانے والے پیسے دبئی اور لندن سے مل رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ پنجاب کا پیسہ لاہور سے نکل کر لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کی صورت میں نکلتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کا پیسہ بے دردی سے لوٹا گیا،چودھری فواد حسین نے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں نے سرکاری خزانے میں کیا چھوڑاہے جو حج سبسڈی دیں۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو جواب دہ سمجھتی ہے ۔چودھری فواد حسین نے کہا کہ شہباز شریف وزیراعلیٰ تھے تو صوبے میں ان کے 11دفاتر تھے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان وزیراعظم ہوتے ہوئے سرکاری خزانے سے کچھ نہیں لیتے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ماضی میں وزیراعظم ہاؤس 88کنال رقبے پر مشتمل تھا ،4ہیلی کاپٹر بھی وزیراعظم کی صوابدید پر تھے ۔چودھری فواد حسین نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے نہ تو گاڑیاں لیں نہ ہی ہیلی کاپٹر استعمال کیے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ تین بار وزیراعظم رہنے والے شخص کو سرکاری ہسپتال پسند نہیں آ رہے۔

وزیرا طلاعات نے کہاکہ میاں برادران کو جیل میں بھی وی وی آئی پی کلاس ملی ہوئی ہے ۔وزیراطلاعات نے کہا کہ جیل جاتے ہی ان کی ساری بیماریاں سامنے آنے لگتی ہیں۔چودھری فواد حسین نے کہاکہ بدقسمتی سے امیر اور غریب کیلئے الگ الگ قانون ہے ۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ میاں برادران کچھ دن جیل میں گزارنے کے بعد ہسپتال کی طرف دوڑتے ہیں ،ان کے ساتھ بھی جیلوں میں ایسا سلوک ہونا چاہیے جیسا غریبوں کے ساتھ ہوتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات