ملک بھرمیں آئندہ 3 سال میں قدرتی گیس میں بے حد کمی واقعی ہونے والی ہے،عر فان کھو کھر

حکومت کی بہتر پالیسی کی بدولت آج ایل پی جی 120روپے کلو تک عام دستیاب ہے،چیئر مین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن

ہفتہ 2 فروری 2019 19:18

ملک بھرمیں آئندہ 3 سال میں قدرتی گیس میں بے حد کمی واقعی ہونے والی ہے،عر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں آئندہ 3 سال میں قدرتی گیس میں بے حد کمی واقعی ہونے والی ہے۔3 سال میں پاکستان کے تمام گھروں کو ایل پی جی پر منتقل ہونا پڑے گا۔انہوںنے کہا کہ آئندہ وقت میں قدرتی گیس کی کمی واقع ہو جائے گی حکومت پاکستان کو ایل پی جی پالیسی 2016 کو فوری طور پر دوبارہ جائزہ لینا چاہیے۔

جس طرح انھوں نے درآمد پر ٹیکسوں میں کمی کی ہے اسی طرح حکومت کو آئندہ 3 سال کی پالیسی واضع کرنی چائیے تا کہ صا رفین کو سستی ایل پی جی پاکستان میں مہیا کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی پیداوار تمام ایل پی جی مارکیٹینگ کمپنیوں پر مساوی تقسیم کی جائے اور ان کو ہدایت کی جائے کہ 50 دآرامد شامل کریں تاکہ صارفین کو ایک ہی قیمت پر مہیا کی جائے۔

(جاری ہے)

لوکل پیداواری ایل پی جی گیس پر پرئمیم بونس کے نام پر جگہ ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے تاکہ عوام کو ریلف مل سکے عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی دکانوں پر پولیس کی براہ راست مداخلت فوری طور پر بند کی جائے۔اگر حکومت بر وقت ایل پی جی کی درآمد پر ٹیکسس کا خاتمہ نہ کر تی تو آج 3000 روپے میں بھی دستیاب نہ ہوتا۔حکومت کی بہتر پالیسی کی بدولت آج ایل پی جی 120روپے کلو تک عام دستیاب ہے۔