خواجہ برادران سے ملاقات کیلئے ہفتے کا دن مقرر

ہفتہ فروری 19:54

خواجہ برادران سے ملاقات کیلئے ہفتے کا دن مقرر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) جیل حکام نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے چھوٹے بھائی رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق سے ملاقات کیلئے ہفتے کا دن مقرر کر دیا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے گزشتہ روز سماعت کرتے ہوئے نیب کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔