آصف علی زرداری کاسابق وزیر خزانہ احسان الحق پراچہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار

ہفتہ 2 فروری 2019 19:54

آصف علی زرداری کاسابق وزیر خزانہ احسان الحق پراچہ کے انتقال پر گہرے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیر خزانہ احسان الحق پراچہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

احسان الحق پراچہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی حکومت میں ملک کے وزیر خزانہ رہے ہیں۔ احسان الحق پراچہ کے صاحبزادے ہارون پراچہ سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے سابق صدر نے مرحومہ احسان الحق پراچہ کی خدمات کو سراہا۔ آصف علی زرداری نے مرحوم پراچہ کی مغفرت اور ان کے خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔