وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ،وفاقی وزیر فیصل وائوڈا کی زیر صدارت اجلاس

وزیراعلیٰ کی داسو ڈیم کے مسائل حل کرنے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی

ہفتہ فروری 20:13

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ،وفاقی وزیر فیصل وائوڈا کی زیر صدارت اجلاس
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل وائوڈا کی زیر صدارت اسلام آباد میں داسو ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر سٹیرنگ کمیٹی کا بارہواں اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے توانائی حمایت الله خان اور سیکرٹری توانائی محمد سلیم نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔

اجلاس میں داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے زمین کے حصول اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ سٹیئرنگ کمیٹی کے سابقہ اجلاس کے بعد ہونے والی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خیبرپختونخوا نے اجلاس کو مسئلے کی نوعیت سے متعلق بریف کیا۔ وزیراعلیٰ نے داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کی ضرورت و اہمیت پر وشنی ڈالتے ہوئے اس منصوبے کی تیز رفتار تکمیل کی ضرورت پر زور دیا اور یقین دلایا کہ صوبائی حکومت منصوبے کیلئے زمین کے حصول اور دیگر متعلقہ مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون اور سہولت فراہم کرے گی ۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کی جلد تکمیل ہماری ترجیح اور ضرورت ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمشنر ہزارہ ڈویژن کی سربراہی میں کمیٹی متاثرین سے مشاورت کے بعد 10 فروری2019 ء تک رپورٹ پیش کرے گی ۔ رپورٹ کی وصولی کے بعد سٹیئر نگ کمیٹی کا دوبارہ اجلاس طلب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :