سینیٹر سراج الحق و دیگر عہدیداران کا سید وقاص انجم جعفری کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

ہفتہ 2 فروری 2019 20:17

سینیٹر سراج الحق و دیگر عہدیداران کا سید وقاص انجم جعفری کی والدہ کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، نائب امراء حافظ محمد ادریس ، راشد نسیم ، اسد اللہ بھٹو ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، میاں محمد اسلم ، پروفیسر محمد ابراہیم ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن ، حافظ ساجد انور ،محمد اصغر ، امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب امیر العظیم ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف ، محمد انور نیازی و دیگر رہنمائوں اور کارکنوں نے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان سید وقاص انجم جعفری کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاہے کہ مرحومہ کی تربیت کا ثمر ہے کہ آج وقاص انجم جعفری سمیت ان کی اولاد تحریک اسلامی کے ہراول دستہ میں شامل ہے ۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے مرحومہ کے لیے بلندئ درجات اور خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔