حج پر 4 ارب روپے کی سبسڈی بنتی تھی،وفاقی کابینہ انکار کیا تھا،ر پیر نورالحق قادری

ہفتہ فروری 20:53

حج پر 4 ارب روپے کی سبسڈی بنتی تھی،وفاقی کابینہ  انکار کیا تھا،ر پیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2019ء) وفاقی وزیرمذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ حج پر سبسڈی کی رقم 4 ارب روپے تھی جس پر وفاقی کابینہ نے اتفاق نہیں کیا تھا اس لئے سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل نے رائے دے تھی کہ سبسدی دینا حکومتی صوابدید ہے ہفتے کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے حج پرسبسڈی دینے سے انکار کیا تھا۔ حج پر 4 ارب روپے کی سبسڈی بنتی تھی لیکن وفاقی کابینہ نے سبسڈی کی منظوری نہیں دی تا ہم اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ حکومت سبسڈی دینا چاہئے تو دے سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :