Live Updates

برطانیہ کی مرحومہ شہزادی لیڈی ڈیانا پاکستانی شخص سے شادی کرکے پاکستان منتقل ہونا چاہتی تھیں

ویلز کی شہزادی برطانیہ میں رہائش پذیر ڈاکٹر حسنات نامی شخص کی محبت میں گرفتار تھیں، حسنات سے شادی کی خاطر وہ پاکستان میں رہائش اختیار کرنے کیلئے بھی تیار تھیں: وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کے انکشافات

muhammad ali محمد علی ہفتہ 2 فروری 2019 20:55

برطانیہ کی مرحومہ شہزادی لیڈی ڈیانا پاکستانی شخص سے شادی کرکے پاکستان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2019ء) برطانیہ کی مرحومہ شہزادی لیڈی ڈیانا پاکستانی شخص سے شادی کرکے پاکستان منتقل ہونا چاہتی تھیں، وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کے انکشافات کے مطابق ویلز کی شہزادی برطانیہ میں رہائش پذیر ڈاکٹر حسنات نامی شخص کی محبت میں گرفتار تھیں، حسنات سے شادی کی خاطر وہ پاکستان میں رہائش اختیار کرنے کیلئے بھی تیار تھیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کی جانب سے برطانیہ کی مرحومہ شہزادی لیڈی ڈیانا سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے اپنے انکشافات میں برطانیہ کی مرحوم شہزادی لیڈی ڈیانا کی زندگی کے سب سے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمائما خان کا کہنا ہے کہ وہ اور لیڈی ڈیانا بہت اچھی سہیلیاں تھیں۔

لیڈی ڈیانا اور ان کی دوستی ایک پاکستانی شخص کی وجہ سے ہوئی تھی۔ لیڈی ڈیانا برطانوی شاہی خاندان کی بہو بننے کے بعد والی زندگی سے زیادہ خوش نہیں تھیں۔ لیڈی ڈیانا کو برطانیہ میں مقیم پاکستانی شخص ڈاکٹر حسنات سے جنون کی حد تک محبت تھی۔ لیڈی ڈیانا کہتی تھیں کہ ہر شخص نے انہیں اپنے مطلب کیلئے استعمال کیا ہے، لیکن ڈاکٹر حسنات وہ واحد شخص ہے جو کبھی ایسا نہیں کرے گا۔

لیڈی ڈیانا ڈاکٹر حسنات کی محبت میں اس حد تک سنجیدہ تھیں کہ وہ اس پاکستانی سے شادی کرنے کیلئے پاکستان منتقل ہو جانے کیلئے بھی تیار تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے میری اور عمران خان کی شادی کے بعد مجھ سے کئی مرتبہ رابطہ کیا اور پاکستان میں گزرے میرے وقت سے متعلق تفصیلات جانیں۔ لیڈی ڈیانا ان سے اکثر رائے طلب کرتی تھیں کہ آیا نہیں پاکستان منتقل ہونا چاہیئے یا نہیں۔

جمائما خان بتاتی ہیں کہ لیڈی ڈیانا نے ڈاکٹر حسنات سے شادی کرنے کیلئے ہی 2 مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اپنے دورے کے دوران لیڈی ڈیانا نے ڈاکٹر حسنات کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے انہیں راضی کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم ڈاکٹر حسنات کی والدہ کے انکار کے باعث ان کی شادی نہ ہو پائی۔ بعد ازاں لیڈی ڈیانا اور ایک ارب پتی مصری شخص کے درمیان تعلقات قائم ہوگئے تھے، اور پھر دونوں پیرس میں ایک کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات