حج کی سعادت کرنے والے افراد کو ریلیف پیکج دینے کے بجائے ہو شر با اخراجات میں اضافے سے عوام میں مایوسی ہوئی،انیس قائم خانی

ہفتہ 2 فروری 2019 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے حج اخراجات میں اضافے اور سبٹسدی ختم کرنے فیصلے اورایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے کا اضافے پر گہری تشویش ااظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان انہوں نے کہاکہ غریب عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی لیکن حکومت کی جانب سے گیس اور بجلی کی قیمتوں بار بار اضافے سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں اور اوپر سے حکو مت کی جانب سے حج کی سعادت کرنے والے افراد کو یلیف پیکج دینا کے بجائے ہو شر با اخراجات میں اضافے سے عوام مایوس پائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سر دیوں میں گیس کی کمی اور اس پر ایل پی جی کی قمیت میںضافہ عوام پر بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی چکی میں پسی عوام حکومت کی جانب سے ریلیف کے لئے منتظر ہیں لیکن حکومت کی جانب سے ابھی تک عوام کے لئے ریلف پیکچ نہیں دیا گیا ہے جو قابل مذمت ہے انہوں نے انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ حج پر سبٹدی ختم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کر تے ہوئے سبسٹدی کو دوبارہ بحال کیا جائے اورایل پی جی کی قمیتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے اور عوام کو رییف دینے کیلئے مثبت اقدامات بروئے کار لاجائے۔