بھارتی فورسز حریت رہنمائوں کو گھروں میں نظر بند کر چکی ہیں، ڈاکٹر فیصل

گھر گھر تلاشی اور محاصروں میں اضافہ جیسے ظالمانہ اقدامات سے کشمیری عوام کی تحریک کو دبایا نہیں جاسکتا،ترجمان دفتر خارجہ

ہفتہ 2 فروری 2019 21:43

بھارتی فورسز حریت رہنمائوں کو گھروں میں نظر بند کر چکی ہیں، ڈاکٹر فیصل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2019ء) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز مقبوصہ کشمیر میں حریت رہنمائوں کو گھروں میں نظر بند کر چکی ہیں۔

(جاری ہے)

گھر گھر تلاشی اور محاصروں میں اضافہ ہورہا ہے ایسے ظالمانہ اقدامات سے کشمیری عوام کی تحریک کو دبایا نہیں جاسکتا۔ اپنے ٹوئیٹ میں ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشی اور محاصروں میں اضافہ ہوا ہے بھارتی فورسز حریت رہنمائوں کو گھروں میں نظر بند کر چکی ہے ظالمانہ اقدامات کشمیری عوامکی تحریک کو دبا نہیں سکتے۔