نواز شریف کا سروسز ہسپتال میں میڈیکل چیک

طبی معائنے کے لئے چوتھا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا

ہفتہ 2 فروری 2019 21:44

نواز شریف کا سروسز ہسپتال میں میڈیکل چیک
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2019ء) سابق وزیراعظم سابق نواز شریف کا سروسز ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ کیا گیا طبی معائنے کے لئے چوتھا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا سروسز ہسپتال کے وی آئی پی روم کو سب جیل قرار دیا گیا جیل پولیس کمرے کے باوجود موجود سیکیورٹی کیلئے لاہور پولیس نے بھی پلان بنالیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت خرابی کے بعد انہیں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں پر ڈاکٹرز نے ان کا میڈیکل چیک اپ کیا اور مختلف ٹیست لئے نواز شریف کے مزید طبی معائنے کے لئے چوتھی بار نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے بورڈ میں پروفیسر ڈاکٹر محمود ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر کامران چیمہ‘ ڈاکٹر ساجد نثر شامل ہیں اور ضرورت پڑنے پر ماہر امراض قلب کو بلایا جائے گا ادھر نواز شریف کی سیکیورٹی کیلئے پولیس نے پلان جاری کردیا ہے ایس پی ماڈل ٹائون علی وسیم سیکیورٹی کے انچارج ہوں گے اہلکار تین شفٹوں میں تعینات ہوں گے ایک شفٹ میں ایک ڈی ایس پی دو انسپکٹر اور 80 اہلکار ہوں گے ایلیٹ فورس سادہ لباس میں الگ نفری تعینات ہوں گی پولیس کا کہنا ہے کہ سروسز ہسپتال کے وی آئی پی روم کو سب جیل ڈیکلیئر کردیا گیا ہے وارڈ کے باہر جیل کا عملہ تعینات ہوگا کمرے تک صرف میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز کو رسائی ہوگی۔