بھارتی وزیر اعظم کے دورہ کشمیر کے موقع پر جس طرح پوری وادی کو فوجی چھائونی میں تبدیل کردیا گیا
حریت فورم کی اپنے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق کی پر امن سیاسی ومذہبی سرگرمیوں پرپابندی عائد کئے جانے کی شدید مذمت جب بھی کسی بھارتی رہنما کی کشمیر آمد ہوتی ہے تو پوری وادی کو فوجی چھائونی میں تبدیل کرکے لاکھوں لوگوں کو یرغمال بنایا جاتا ہے
اتوار 3 فروری 2019 13:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ جب بھی کسی بھارتی رہنما کی کشمیر آمد ہوتی ہے تو پوری وادی کو فوجی چھائونی میں تبدیل کرکے لاکھوں لوگوں کو یرغمال بنایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیر اعظم کے دورے کے سلسلے میں جس طرح بھارتی فورسز اور پولیس حفاظتی انتظامات کے نام پر عام لوگوں کو ہراساں کررہی ہیں،شاہراہوں پر ٹریفک کی نقل و حمل کو گھنٹوں تک روکا جارہا ہے،لوگوں کے موٹر سائیکل زبردستی چھینے جارہے ہیں ، عام لوگوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بیماروں کو بھی ہسپتال جانے سے روکا جارہا ہے، وہ اس بات کا عکاس ہے کہ لاکھوں فوجیوں کی موجودگی کے باوجود قابض حکمران خود کوغیر محفوظ سمجھتے ہیں اور جان بوجھ کرنہتے کشمیری عوام کو ہراساں اور پریشان کرتے ہیں۔ انہوں نے حریت رہنما مختار احمد وازہ کو گرفتار کرنے کی بھی مذمت کی ۔ ادھرمیرواعظ کی ہدایت پر پارٹی رہنمائوںمشتاق احمد، غلام قادر بیگ، پیر غلام نبی اور فاروق احمد سوداگرپر مشتمل ایک وفد سرینگر کے علاقوںحول ، شیش باغ ، خانیار اور بڑھ پورہ گیا اور عوامی مجلس عمل سے وابستہ کئی کارکنوں اور ان کے عزیروں کے انتقال پر لواحقین سے میرواعظ کی طرف سے تعزیت اور ہمدردی کا پیغام پہنچایا۔ وفد نے مرحومین کی بلند درجات کی دعا کی اورایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ دریں اثناء سالویشن مونٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے سرینگر میں ایک بیان میں بھارتی وزیر اعظم کے دورہ کشمیر کے موقع پر مراحمتی رہنمائوں اور کارکنوں کی گرفتاری اور لوگوں کو ہراساں کئے جانے کی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کی پارٹی کے ایک سو سے زائد کارکنوں کو جھوٹے کیسوں میں گرفتار کیا گیا ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.