Live Updates

ترکی کے صدر سے این آر او کے لیے ملنے والی پاکستانی شخصیت معمہ بن گئی

ایک ایسی شخصیت ترکی گئی ہے جس کے وہاں جانے کا کوئی جواز نہیں تھا ،اس کے باوجود وہ شخصیت وہاں گئی ہے اور ترکی کے صدر سے ملی ہے،تجزیہ کار ہارون الرشید نے تصدیق کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 3 فروری 2019 16:28

ترکی کے صدر سے این آر او کے لیے ملنے والی پاکستانی شخصیت معمہ بن گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-3 فروری 2018ء) :ترکی کے صدر کے ذریعے این آر او کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے معروف سیاسی تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ ایک ایسی شخصیت ترکی گئی ہے جس کے وہاں جانے کا کوئی جواز نہیں تھا ،اس کے باوجود وہ شخصیت وہاں گئی ہے اور ترکی کے صدر سے ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے گرد جب سے گھیرا تنگ ہوا ہے تب سے ہی این آر او کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔

جس وقت بیگم کلثوم نواز کا انتقال ہوا تو این آر او کی خبریں مزید زور پکڑ گئیں ۔وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر سزا معطلی کے بعد نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی رہائی نے این آر او کے تاثر کو مزید تقویت دی ۔تاہم اس حوالے سے حکومت بھی بارہا اس بات کو دہراتی رہی ہے کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کے لیے این آر او چاہتی ہے لیکن ہم کسی قسم کی ڈیل کے لیے تیار نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے ہمیشہ ہی ڈیل کی خبروں کی تردید کی ہے۔تاہم ایک مرتبہ پھر این آر او کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔گزشتہ دنوں یہ خبر بھی آئی کے ترکی کے صدر رجب طیب اردغان کی سفارش پر میاں نواز شریف کو این آر او ملنے کی امید ہے۔اس پر تبصرہ کرتے ہوئے سیاسی تجزیہ کار ہارون الرشید نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے ۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان سے ایک ایسی شخصیت ترکی گئی ہے جس کے وہاں جانے کا کوئی جواز نہیں تھا ،اس کے باوجود وہ شخصیت وہاں گئی ہے اور ترکی کے صدر سے ملی ہے اس سے ہم کہہ سکتے ہیں کہ ممکن ہے کہ این آراو کے لیے کوششیں کی جارہی ہوں تاہم نواز شریف این آر او لینے کے حق میں نہیں۔

دوسری جانب معروف صحافی خاور گھمن کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کے لیے بڑی شدت اور اہتمام کے ساتھ این آر او کی کوششیں کی جارہی ہیں۔اانہوں نے بتایا کہ جنرل (ر) قیوم کے ذریعے یہ کوششیں کی جارہی ہیں۔انکا کہنا وہ آجکل راہداریوں میں پائے جارہے ہیں اورمرکزی سطح پر بات چیت جاری ہے اور اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے وہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چوہدری نثار بھی خفیہ انداز میں متحرک ہو چکے ہیں اور انکی جانب سے پارٹی قیادت کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ جاری ہے اور یہ بات بھی ہمیں نظر انداز نہیں کرنی چاہیے کہ جب بھی شریف خاندان پر برا وقت پڑا ہے تو چوہدری نثار کی جانب سے انکی ریلیف کی کوششیں کی گئی ہیں تاہم اب موجودہ صورتحال میں اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا یہ آنے والا وقت ہی بتا سکتا ہے تاہم یہ بات حتمی ہے کہ این آر او کے لیے بات چیت چل رہی ہے۔واضح ہو کہ نواز شریف نے جیل جانے سے قبل جنرل (ر) عبدالقیوم سے اہم ملاقاتیں کی تھیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات