لیگی رہنماء چوہدری سرفراز کا صاف پانی سکینڈل میں قمر الاسلام راجہ کی ضمانت پر رہائی پر خوشی کا اظہار

اتوار 3 فروری 2019 19:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری سرفراز نے صاف پانی سکینڈل میں گرفتار لیگی رہنما اور امیدوار قومی اسمبلی قمر الاسلام راجہ کی ضمانت پر رہائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ حق او ر سچ کی فتح ہے انہوںنے کہاکہ قمر اسلام راجہ نے خود پر ظلم برداشت کر لی ہے تاہم پارٹی اور پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف سے غداری نہیں کی ہے چوہدری سرفراز نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کو دھوکہ دینے والوں کا آج نام ونشان بھی نہیں ہے جس کی مثال چوہدری نثار علی خان ہیں انہوںنے کہاکہ اس وقت میاں نواز شریف اور قمراسلام راجہ کا نام ہے تاہم چوہدری نثار علی خان سیاسی منظر نامے سے غائب ہوچکے ہیں انہوںنے راجہ قمر السلام کی پارٹی کیلئے شاندار خدمات اور جدوجہد پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

۔۔