جنوبی افریقہ نے پاکستان کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی

بابر اعظم کی شاندار اننگز رائیگاں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 3 فروری 2019 21:46

جنوبی افریقہ نے پاکستان کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی
جوہانسبرگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3 فروری2019ء) 3ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے مقابلے میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8رنز سے شکست دیکر سیریز میں2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے دیئے گئے 189 رنز کے ہدف کے تعاقب میںپاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز بابراعظم اور فخر زمان نے کیا لیکن 45 کے مجموعی سکور پر فخر زمان 14 رنز بنا کر بیرن ہینڈرکس کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں باﺅنڈری پر کیچ آﺅٹ ہو گئے،فخر زمان کے آﺅٹ ہونے کے بابراعظم نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور 34 گیندوں پر ففٹی سکور کی جو ان کے ٹی ٹونٹی کیرئیر کی 9یں نصف سنچری تھی۔

بابر اور حسین طلعت نے دوسری وکٹ کے لیے102رنز جوڑے جس کے بعد بابر اعظم13چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے58گیندوں پر90رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ،آصف علی ایک بار پھر ناکام رہے اورمحض2رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے،حسین طلعت نے اپنی دوسری ٹی ٹونٹی نصف سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ مورس کا نشانہ بنے جنہو ں نے6رنز پر عماد وسیم کا بھی بوریا بستر سمیٹ دیا ،پاکستان نے جنوبی افریقہ کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کرنےکا فیصلہ کیا جس کے بعد پروٹیز کی جانب سے ریزا ہینڈرکس اور یانامن ملان نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے ٹیم کو58رنز کا آغاز فراہم کیا جسکے بعد مالان33رنز بناکر عماد وسیم کا شکار بنے، ہینڈرکس کا ساتھ دینے کےلئے وین ڈر ڈسن میدان میں آئے اور دونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ کے لیے32رنز جوڑے جسکے بعد ہینڈرکس 28رنز سکور کرکے شاداب خان کی شاندار فیلڈنگ کے باعث رن آﺅ ٹ ہوگئے،وین ڈر ڈسن اور کپتان ڈیوڈ ملر نے تیسری وکٹ کیلئے36رنز جوڑے جسکے بعد وین ڈرڈسن45رنز سکور کرکے شاہین آفریدی کا شکار بن گئے ،جنوبی افریقہ نے 17.1 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تاہم بارش تھمتے ہی میچ دوبارہ شروع کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ ملر نے 29 گیندوں پر 65 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔جنوبی افریقا نے آخری 5 اووز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بٹورے جب کہ مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز سکور کیے۔پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 4 اوورز میں صرف 9 رنز دیکر ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا جبکہ عثمان شنواری اور حسن علی مہنگے بولر ثابت ہوئے، عثمان شنواری نے 4 اوورز میں 63 اور حسن علی نے 4 اوورز میں 48 رنز دیئے۔

سیریز میں میزبان ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے،آج کے میچ کے لیے جنوبی افریقا کی قیادت کے فرائض ڈیوڈ ملر انجام دیں گے ، پہلے میچ میں نوآموز جنوبی افریقی باﺅلرز بیوران ہینڈرکس،کرس مورس، اینڈل فیلکوایو اور سپنر تبریز شمسی نے کنڈیشنز کا بہتر استعمال کیا تھا اور اس میچ میںلتھو سمپالا کو ڈیبیو کا موقع ملا ہے ۔ مہمان ٹیم نے فہیم اشرف کی جگہ شاہین آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا ہے ۔

شعیب ملک کی قیادت میں قومی ٹیم فخر زمان، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، محمد رضوان، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی ،شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شنواری پر مشتمل ہوگی۔جنوبی افریقی ٹیم ریزا ہینڈرکس، جینیمن مالان، ریسی وین ڈیر ڈوسن، کپتان ڈیوڈ ملر، ہینرچ کلیسن، اینڈلے فلیوک وایو، بیرون ہینڈرکس، کرس مورس، لوتھو سیپاملا، جونیئر دلا اور تبریز شمسی پر مشتمل ہے۔