عدالت کا فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ ،اٹھارہ فروری کی تاریخ مقرر

فیصل رضا عابدی پر سابق چیف جسٹس کے خلاف دھمکی آمیز انٹرویو دینے کا الزام ہے،رپورٹ

پیر 4 فروری 2019 14:41

عدالت کا فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ ،اٹھارہ فروری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2019ء) عدالت نے فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اٹھارہ فروری کی تاریخ مقرر کر دی ہے ۔ کیس کی سماعت انسدا الیکٹرانک کرائم عدالت کے جج طاہر محمود نے کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دور ان فیصل رضا عابدی کو مقدمے کی نقول فراہم کر دی گئیں ۔ عدالت نے اٹھارہ فروری کو فیصل رضا عابدی کو حاضری یقینی بنانے کا حکم سنایا ۔فیصل رضا عابدی کو فرد جرم پڑھ کر سنائی جائے گی۔فیصل رضا عابدی پر سابق چیف جسٹس کے خلاف دھمکی آمیز انٹرویو دینے کا الزام ہے ۔