خالق لفظ پاکستان اور مصور پاکستان چوہدری رحمت علی رح نے وطن عزیز کی خاطر اپنی جان کی بھی پرواہ نہ کی۔پاک کشمیر میڈیا فورم سعودی عرب

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 4 فروری 2019 16:32

خالق لفظ پاکستان اور مصور پاکستان چوہدری رحمت علی رح نے وطن عزیز کی ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی،حافظ عرفان،ریاض) چوہدری رحمت علی رح کی برسی کے موقع پرپاک کشمیر میڈیا فورم سعودی عرب کے چیئرمین ایم خوشحال شریف،صدر حافظ عرفان کھٹانہ صدر ایسٹرن ریجن وقار الزمان کیانی ایگزیکٹو ممبران محمد صغیر برقی،وحید گیلانی،ارشد محمد بٹ،راجہ ابرار،شہزاد کریم چوہدری اور افتخار کھٹانہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان کے لئے ہمارے بزرگوں نے جانی و مالی قربانیاں دی کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہ کیا اسی طرح خالق لفظ پاکستان ،مصور پاکستان چوہدری رحمت علی رح نے بھی دیار غیر میں بیٹھ کر پاکستان کا نقشہ بنایا اور پاکستان کا نام تجویز کیا چوہدری رحمت علی رح کا جسد خاکی آج بھی دیار غیر میں موجود ہے آج سے برسوں پہلے ان کو امانت کے طور پہ دفنایا گیا ان کا جسد خاکی پوری پاکستانی قوم پہ قرض ہے زندہ قومیں اپنے ہیروز کی خدمات کو بھولتی نہیں ہیں جو قومیں اپنے ہیروز کی خدمات کو فراموش کرتی ہیں تباہی انکا مقدر بن جاتی ہے چوہدری رحمت علی رح کی برسی کو پاکستان کی طرح پوری دنیا میں اعزاز کے ساتھ منایا جائے گا اس موقع پہ ہم حکومت پاکستان سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ چوہدری رحمت علی رح کے جسد خاکی کو پاکستان لا کر قوم سے کیا وعدہ پورا کرے۔