کبیروالا، ماں بیٹی نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی

پیر 4 فروری 2019 17:19

کبیروالا/ عبدالحکیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2019ء) تھانہ سراے سدھو نند پور میں ماں بیٹی نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کبیروالا کے علاقے تھانہ سراے سدھو نند پور کی رہائشی خاتون ماں بیٹی نے حالات سے دل برداشتہ ہوکر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر لیا بتایا جاتا ہے کہ یہ خاندان مہنگائی کے منہ زور حالات سے ماں بیٹی فاقوں سے مجبور ہوکر گلے میں پھندا ڈال کر زندگیوں کا خاتمہ کر لیا۔45سالہ حالات سے دل برداشتہ ماں نسرین بی بی اور 19 سالہ بیٹی صائمہ نے موت کو گلے لگا لیا۔