ْسندھ ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے درخواست واپس لینے پر خارج کردی

پیر 4 فروری 2019 17:45

ْسندھ ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے درخواست واپس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2019ء) سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے درخواست واپس لینے پر خارج کردی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں اپنی دائر درخواست پر قادر خان مندوخیل ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ میں سپریم کورٹ میں کیس دائر کرنا چاہتا ہوں اس لیے درخواست واپس لے رہا ہوں ،فیصل واوڈا آرٹیکل 62 پر پورا نہیں اترتے،فیصل واوڈا نے اپنے حلف نامے میں برطانیہ،دبئی اور ملائشیا کی جائیداد قرض شدہ ظاہر کی،اس سے قبل قادر خان مندوخیل کا اپنی درخواست میں کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی میں کسی فارن اکاونٹ کا ذکر نہیں ہے،اس غیرملکی جائیدادکی منی ٹریل نہیں دی گئی،ریٹرننگ افسرکے ریکارڈمیں کسی غیرملکی جائیداد کا ذکر نہیں ہے،اربوں کی جائیدادیں رکھنے والے فیصل واوڈا نے 2015 میں کوئی ٹیکس نہیں دیا،ریٹرننگ افسر نے فیصل کے خلاف یہ کہہ کر درخواست مستردکی کہ اس نے دوہری شہریت چھوڑدی,ریٹرننگ افسر کے ریکارڈ میں امریکی شہریت سرینڈر کرنے کا کوئی ریکارڈ نہیں۔