Live Updates

پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی سعید غنی ،منور وسان اور امداد پتافی نے سندھ اسمبلی کے ایوان میں اپوزیشن کے رویہ کو انتہائی افسوناک قرار دیدیا

آج جوکچھ اسمبلی میں ہوا سب نے دیکھا،رمشاوسان کے قتل کی ہم بھی مذمت کرتے ہیں اور ہمارا بھی مطالبہ کیا ہے کہ رمشاوسان کے قاتلوں کوسزاملنی چاہیے یہ سیاست کوگندہ کرکے اسمبلیوں کو طالع آزمائوں کے حوالے کرناچاہتے ہیں،جمہوریت میں پیپلزپارٹی کاخون شامل ہے، امداد پتافی

پیر 4 فروری 2019 22:10

پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی سعید غنی ،منور وسان اور امداد پتافی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2019ء) پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی سعید غنی ،منور وسان اور امداد پتافی نے سندھ اسمبلی کے ایوان میں اپوزیشن کے رویہ کو انتہائی افسوناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج جوکچھ اسمبلی میں ہوا سب نے دیکھا،رمشاوسان کے قتل کی ہم بھی مذمت کرتے ہیں اور ہمارا بھی مطالبہ کیا ہے کہ رمشاوسان کے قاتلوں کوسزاملنی چاہیے لیکن اپوزیشن نے ایوان میں شور شرابے اور گالم گلوچ کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

امداد پتافی نے کہا کہ یہ سیاست کوگندہ کرکے اسمبلیوں کو طالع آزمائوں کے حوالے کرناچاہتے ہیں،جمہوریت میں پیپلزپارٹی کاخون شامل ہے۔نے کہا کہ 22سال سے پی ٹی آئی کیاکررہی تھی سب کو پتہ ہے ،اپنے لوگوں کو بڑے ڈیموں کے ٹھیکے دیتے ہیںرمشاوسان کے قاتلوں کوسزا دلانا ہماری ترجیح ہے ،ہم کسی کی سپورٹ نہیں کررہے ، منور وسان نے کہا کہ منظور وسان غریبوں کاہمدردہے ،قسم کھاکرکہتاہوں کہ منظوروسان کا اس واقعے سے دورکابھی تعلق نہیں،کوئی بہن بیٹی والا قاتل کی حمایت نہیں کرسکتامنظوروسان پرالزامات انکی سازش ہے ،منظوروسان نے پیرپگارا کو سیاسی شکست دی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر بلدیات سنھد سعید غنی نے کہا کہ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ ان واقعات میں ملوث لوگوں کو کیفرکردار تک پہنچائے، یہ ذمہ داری پوری کی جائے گی انہوں نے کہا کہ فیاض چوہان کس قماش کاآدمی ہے سب جانتے ہیں،عمران خان کوشیروچاہیے ،لوگ کوشش کرتے ہیں کہ شیروبن کرجائیں،جوجتنابدتمیز ہوتاہے عمران خان کہتاہے میراشیروآگیا۔ سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹوہم عصرجماعتوں میں سب سے زیادہ ویژنری لیڈرہیں۔شیخ رشید نے پیپلزپارٹی کے پیرپکڑکرووٹ لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے کونسادرچھوڑاہے ،شیخ رشیدکی اپنی سیاست ختم ہورہی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات