Live Updates

چئیرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کا انکشاف

ملک ریاض کو حکومت نے ایک بار ملک سے باہر جانے کی اجازت دی ہے ۔وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یا ر آفرید ی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 فروری 2019 11:27

چئیرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کا انکشاف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 فروری 2019ء) : چئیرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کے مضافاتی علاقہ موضع تمیر میں قبضہ مافیا سے سرکاری جنگلات کی اراضی واگزار کروانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفرید ی کا کہنا تھا کہ چئیرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کو حکومت نے ایک مرتبہ ملک سے باہر جانے کی اجازت دی ہے ۔

اس سوال کہ ملک ریاض نے کس بات کے لیے باہر جانے کی اجازت طلب کی؟ کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی کوئی جواب نہ دے سکے اور بات گول کر گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے ۔ قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ جس کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ہے وہ ایک مرتبہ بیرون ملک جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ہی ملک ریاض کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے ۔

قانون سب کے لیے برابر ہے ۔یاد رہے کہ جعلی اکائونٹس کیس میں چئیرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض سمیت 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے ۔ سپریم کورٹ کے حکم پر بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا تھا۔ بعض میڈیا چینلز کے مطابق ملک ریاض لندن چلے گئے ہیں اور دس روز میں واپس آنے کی یقین دہانی کروا کر گئے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کے وژن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے جس کے تحت قبضہ مافیا اور تجاوزات کنندگان سے سینکڑوں ایکڑ اراضی واگزار کروائی جا چکی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات