سارا ملبہ ماضی کی حکومتوں پر ڈال کر مسائل حل نہیں کیا جا سکتا‘آفتاب احمد خان شیرپائو

ملک میں غیر یقینی کی صورت حال سے معیشت تباہ ہو رہی ہے اور گالی گلو چ کی سیاست کو فروغ دیا جا رہا ہے

منگل 5 فروری 2019 13:03

سارا ملبہ ماضی کی حکومتوں پر ڈال کر مسائل حل نہیں کیا جا سکتا‘آفتاب ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2019ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتا ب احمد خان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ ملک میں غیر یقینی کی صورت حال سے معیشت تباہ ہو رہی ہے اور گالی گلو چ کی سیاست کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ سارا ملبہ ماضی کی حکومتوں پر ڈال کر مسائل حل نہیں کیا جا سکتا۔زرائع کے مطابق انہوں نے سرگودھا آمد پرقصبہ بھیرہ میں سابق وفاقی وزیر خزانہ احسا ن الحق پراچہ کے انتقال پر پسماندگان سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کی۔

(جاری ہے)

آفتا ب احمد خان شیر پا ؤ نے کہا کہ ملکی معیشت بگڑتی جا رہی ہے چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے کے باعث ادائیگیوں کا توازن بھی خراب ہو گیا ہے اس وقت 150 ملین کا شارٹ فال ہوتے ہوئے 4300 ارب کا ٹارگٹ کیسے پور ا کریں گے۔انہو ں نے کہا تیسر ے بجٹ میں بھی صرف چند طبقوں کے سوا عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔انہو ں نے کہا کہ اب ماضی کی حکومتو ں پر ملبہ ڈالنے کی بجائے خود بھی کچھ کر نا چاہیئے۔انہو ں نے کہا مجھے ڈیل اور ڈھیل کا کچھ علم نہیں لیکن میاں نواز شریف جیل کاٹ رہے ہیں اب وہ ڈیل کیسے کر سکتے ہیں۔ عدالتی فیصلے آ رہے ہیں ان پر سب کو عمل کر نا چاہیئے۔انہو ں نے کہا کہ ملک میں آ ج بھی تھانہ کچہر ی کی سیاست چل رہی جسے ختم ہو نا چاہیئے۔