Live Updates

سرفراز احمد ورلڈ کپ2019ءکے لیے قومی ٹیم کے کپتان مقرر

سرفراز احمد کپتان ہیں اور کپتان رہیں گے:احسان مانی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 5 فروری 2019 13:55

سرفراز احمد ورلڈ کپ2019ءکے لیے قومی ٹیم کے کپتان مقرر
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 فروری2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے سرفراز احمد کو ورلڈ کپ2019ءکے لیے کپتانی دینے کا اعلان کردیا ہے ۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کپتان سرفراز احمد کے ساتھ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد کی ورلڈ کپ کی کپتانی کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہناہے کہ سرفراز احمد کپتان ہیں، کپتان رہیں گے، انڈر 19 میں سرفراز احمد کی لیڈر شپ کوالٹی نظر آتی ہے، ان میں شروع سے ہی لیڈر شپ کوالٹی ہے،امید ہے کہ ان کی قیادت میں قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اچھی کاکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔

اس موقع پر سرفراز احمد نے احسان مانی کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے نیوز کانفرنس میں کہا کہ جس طرح پی سی بی نے مجھ پر بھروسہ کیا ہے میں ان کی امیدوں پر پورا اتروں گا۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں کپتانی کرنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے اور ان کے لیے بھی فخر کی بات ہے کہ انہیں یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ سرفراز احمد قومی ٹیم کے چند کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک ہیں ،ان کی زیر قیادت قومی ٹیم نے اب تک 35میں سے21میچز جیتے ہیں اوران کی جیت کا تناسب 61.76فیصدر رہاہے ،وقار یونس کی قیادت میں قومی ٹیم نے62میں سے37مقابلے جیتے تھے،ان کی کامیابیوں کا اوسط61.66فیصدر رہا، وسیم اکرم کی قیادت میں گرین شرٹس نے109میں سے66مقابلوں میں کامیابی اپنے نام کی ،ان کی جیت کا تناسب61.46فیصدرہا،انضمام الحق کی قیادت میں قومی ٹیم نے87میں سے51میچز میں کامیابی حاصل کی،ان کی جیت کا تناسب60.71فیصد رہا،معین خان کی کپتانی میں قومی ٹیم نے34میں سے20میچز جیتے ،ان کی جیت کا تناسب58.82فیصدرہا،لیجنڈری آل راﺅنڈر عمران خان کی کپتانی میں پاکستان نے سب سے زیادہ139میچز کھیلے اور75میں کامیابی حاصل کی، ان کی فتوحات کا تناسب55.92فیصد رہا،مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم نے 87میں سے45مقابلے جیتے،ان کی جیت کا اوسط53.48 فیصدرہا، شاہد آفریدی کی قیادت میں گرین شرٹس نے38میں سے19مقابلے جیتے،ان کی کامیابیوں کا اوسط51.35فیصد رہا،جاوید میانداد کی قیادت میں پاکستان نے62میں سے 26مقابلے جیتے، ان کی کامیابی کا اوسط44.16فیصدرہا،اظہرعلی کی قیادت میں پاکستان نے 31میں سے صرف12میچز جیتے، ان کی کامیابیوں کا اوسط40فیصدرہا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات