غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملکی معیشت مستحکم زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہوگا ‘ افتخار بشیر

ملائشین سرمایہ کاروں کی 34.50ارب کی نئی سرمایہ کاری ملک میں نئی انڈسٹریز قائم ہونگی ‘صدرگرائنڈنگ ملز ایسویسی ایشن

منگل 5 فروری 2019 14:34

غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملکی معیشت مستحکم زرمبادلہ کے ذخائرمیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2019ء) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے ملائشین سرمایہ کاروں کی وزیراعظم سے ملاقات میںملک میں 34.50ارب کی نئی سرمایہ کاری کے پلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔افتخار بشیر نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی سے صنعتی ترقی کا ویژن پورا ہوگاانہوںنے کہا کہ براہ راست سرمایہ کاری میں چین سرفہرست ہے چین کی جانب سے 1 ارب 41 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سی پیک اور سی پیک روٹس پر خصوصی اقتصادی زونز کے قیام اور ان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات اور مفت زمین کی فراہمی سے دنیا بھر کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے منصوبہ بندی کررہے ہیں بڑھتی ہوئی غیر ملکی سرمایہ کار ی سے ملک میں نئی انڈسٹریز کا قیام عمل میں آئے گا جہاں ملازمتوں کے ہزاروں مواقع دستیاب ہونگے جس سے پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار میسر آئے گا اور بے روزگاری کے مسئلہ کو حل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔