بھارتی ظلم و جبر سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو کچلا نہیں جاسکتا، مرتضیٰ وہاب

پاکستانی قوم کشمیریوں کے جذبہ حریت پسندی کے ساتھ کھڑی ہے،مشیر اطلاعات سندھ

منگل 5 فروری 2019 17:15

بھارتی ظلم و جبر سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو کچلا نہیں جاسکتا، مرتضیٰ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2019ء) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیربرائے اطلاعات ، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بھارتی غاصبیت سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو کچلا نہیں جاسکتا اور پاکستانی قوم کشمیریوں کے جذبہ حریت پسندی کے ساتھ کھڑی ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیر یوں کے موقف کی تائید کی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کے مسئلے پر دو ٹوک موقف اپنایا۔مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج بھی کشمیری عوام اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ مشیر اطلاعات سندھ نے کہا ہے کہ بھارتی غاصبیت نے جنت نظیر کشمیر کو دوزخ بنا دیا ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ شہید بینظیر بھٹو نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بین الاقوامی سطح پرانتھک کوششیں کی۔انہوں نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بین الاقوامی قوتوں کو ثالثی کا کردار ادا کرنا پڑے گا۔