فٹ بال کوچ کیلئے آئس ہاکی میچ میں آنا مہنگا پڑگیا،شدید خفت کا سامنا

مانچسٹر یونائیٹڈ فٹ بال کلب کے سابق کوچ جوزے میرینو ان مشہور فلم روکی کی بیک گراونڈ میں چلنے والی دھن سے محظوظ ہوتے ہوئے جیسے ہی آئس ہاکی کے فلور سے ہٹ کر ریڈ کارپٹ پر آئے، اوندھے منہ گر پڑے

منگل 5 فروری 2019 20:36

فٹ بال کوچ کیلئے آئس ہاکی میچ میں آنا مہنگا پڑگیا،شدید خفت کا سامنا
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2019ء) دنیا کے کامیاب ترین فٹبال کوچز میں شمار ہونے والے جوزے میرینو کو اس وقت خفتگی کا سامنا کرنا پڑا، جب ماسکو میں ایک میچ کے ابتدا میں ریڈ کارپٹ پر چلتے ہوئے وہ اچانک پھسل پڑے۔مانچسٹر یونائیٹڈ فٹ بال کلب کے سابق کوچ جوزے میرینو ان دنوں روسی دالرالحکومت ماسکو میں موجود ہیں، جہاں پیر کے روز بالا شیکا ارینا میں دو بہترین ٹیموں کے درمیان میچ ہوا، جس میں جوزے نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

مانچسٹر یونائیٹڈ سے نکالے جانے کے بعد یہ پہلی بار تھا کہ جوزے میرینو کسی بڑی تقریب میں نظر آئے۔ایونگرڈ اومسک اور ایس کے اے پیٹرسبرگ کے درمیان ہونے والے کانٹینینٹل ہاکی لیگ میں ٹاس کے بعد جوزے مشہور فلم روکی کی بیک گراونڈ میں چلنے والی دھن سے محظوظ ہوتے ہوئے جیسے ہی آئس ہاکی کے فلور سے ہٹ کر ریڈ کارپٹ پر آئے، اوندھے منہ گر پڑے۔

(جاری ہے)

یہ منظر دیکھ کر ٹیم کے کھلاڑی آگے بڑے اور کوچ کو دونوں ہاتھوں سے اٹھایا۔ ایون گارڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جوزے کو معمولی خراش آئی اور وہ محفوظ ہیں۔واضح رہے کہ معروف فٹ بال کوچ جوزے میرینو کا تعلق پرتگال سے ہے، جن کا شمار دنیا فٹ بال کے کامیاب ترین کوچز میں ہوتا ہے۔ جوزے کو سال 2015 میں انگلش فٹ بال کلب چیلسی کے منیجر کی حیثیت سے دوسری مرتبہ عہدے سے فارغ کیا گیا۔ ٹیم سے نکالنے کے بعد وہ 16 میں سے 9 میچز میں ناکامی کے باوجود 10 ملین پاو?نڈز کی خطیر رقم ساتھ لے کر گئے۔چیلسی بورڈ کے ہنگامی اجلاس میں کلب مالک رومان ابراہیمووچ نے جوزے مرینو کی برطرفی کا فیصلہ کیا تھا۔ ان کی نگرانی میں چیلسی نے 8 پوائنٹس کی واضح برتری سے پریمیئر لیگ جیتی تھی۔۔

متعلقہ عنوان :