فیصل رضا عابدی کی عدلیہ مخالف بیان سے متعلق کیس ،

استغاثہ کے گواہ شوکت پر وکیل صفائی کی جانب سے جرح

بدھ 6 فروری 2019 16:46

فیصل رضا عابدی کی عدلیہ مخالف بیان سے متعلق کیس ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2019ء) انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی عدلیہ مخالف بیان سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ شوکت پر وکیل صفائی کی جانب سے جرح کی گئی ۔ بدھ کو کیس کی سماعت انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی ۔ سماعت کے دور ان سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی اور شریک ملزمان احسن سلیم اور انس مسرور عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔

سماعت کے دور ان استغاثہ کے گواہ شوکت پر وکیل صفائی کی جرح کی گئی ۔ وکیل نے کہاکہ جب یہ پروگرام نشر ہوا آپ ڈیوٹی پر تھے یا چھوٹی پرتھے۔ گواہ نے کہا کہ اس دن میں ڈیوٹی پر تھا اور پترولنگ سے فری ہو کر کمرے میں تھا۔ وکیل صفائی نے کہا کہ کیا آپ اس دن کا ڈیوٹی روسٹر منگوا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

گواہ نے کہا کہ جی اس دن کا ڈیوٹی روسٹرم مل جائے گا، وکیل نے کہا کہ آپ نے اس دن کا پروگرام کتنا دیکھا تھا۔

گواہ نے کہا کہ 15 سے 20 منٹ کا پروگرام دیکھا تھا اس دن کا پروگرام۔ وکیل نے کہا کہ آپ نے کبھی خادم رضوی کے خلاف کبھی کوئی درخواست دی تھی۔گواہ نے کہاکہ نہیں خادم رضوی دھرنے کے خلاف ن لیگ کے خلاف کوئی درخواست دائر نہیں کی۔وکیل نے کہاکہ کس تاریخ کا پروگرام ہے آپ نے اپنے بیان میں بتایا۔گواہ نے کہا کہ کس تاریخ کو نشر ہوا اس کا نہیں پتہ لیکن جس دن دیکھا اس کا بتایا تھا۔ وکیل نے کہاکہ آپ نے اپنا ای میل اکاؤنٹ ہے۔گواہ نے کہاکہ جی میل اکاؤنٹ بنا ہوا ہے۔ وکیل نے کہاکہ کیا آپ ڈیوٹی ٹائم میں یو ٹیوب دیکھتے ہیں۔گواہ نے کہا کہ جی ڈیوٹی ٹائم میں فری ہونے پر یو ٹیوب استعمال کر لیتے ہیں۔