جموں وکشمیر کمیونٹی اوورسیز کے ممبران کی 5 فروری یوم۔یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں معصوم لوگوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 6 فروری 2019 16:23

جموں وکشمیر کمیونٹی اوورسیز کے ممبران کی 5 فروری یوم۔یکجہتی کشمیر کے ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی،ایم خوشحال شریف،جدہ) جموں وکشمیر کمیونٹی اوورسیز کے چیرمین  سردار محمد اشفاق, بانی عبدالطیف عباسی, وائس چیرمین چوہدری خورشید متیال,  جنرل سیکرٹری سردار وقاص عنایت, سردار اقبال یوسف, غلام نبی بٹ ,راجہ محمد زرین, راجہ شمروز, ارشد بٹ,  سردار مہتاب سرور, سردار ابرار, راجہ محمد ریاض, انجینئر عارف مغل, سردار کامران اعظم, ملک ظفر, راجہ پرویز احمد, سردار سجاد شاہین, چوہدری معروف, حافظ عبدالرشید, راجہ محمد نصیر, خوشحال شریف, نصر اقبال, اختر پیرزادہ, چوہدری افتخار عالم ,نوید انور ہاشمی,راجہ امتیاز, راجہ معروف, سردار محمد مصطفی, سردار محمد حسیم, اکرام الحق عباسی , راجہ معروف جنجوعہ اور احسان الحق نے 5 فروری یوم۔

(جاری ہے)

یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں معصوم لوگوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کے ہم تحریک آزادی کشمیر میں اسلاف کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے خراج عقیدت اور مقبوضہ ریاست کی بھارتی تسلط سے آزادی تک جہدو جہد جاری رکھنے کا تجدید عہد کیا ممبران نے عالم برادری پر زور دیا کے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق جلد سے جلد حل کروایا جائے جمہوریت کے دعوے دار بھارت کو خبردار کیا کے معصوم کشمیری کے خون کی حولی کھیلنا بند نہ کی تو نتائج بھگتنا بھارت کیلئے ناممکن ہوں گئے۔