Live Updates

و زیر اعظم سے وزیر برائے ایوی ایشن اور سی ای او پی آئی اے کی ملاقات ، مختلف امور پر غور

ادارے کو منافع بخش بنانے اور بد عنوانیوں میں ملوث عناصر کو پاک کرنے کے حوالے سے بھی کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ پی آئی اے کے معاملات اور ادارے کی بہتری کیلئے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں عوام کو مسلسل آگاہ رکھا جائے، عمران خان

بدھ 6 فروری 2019 20:01

و زیر اعظم سے وزیر برائے ایوی ایشن اور سی ای او پی آئی اے کی ملاقات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پی آئی اے کے معاملات اور ادارے کی بہتری کیلئے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں عوام کو مسلسل آگاہ رکھا جائے ۔ بدھ کو وزیر اعظم عمران خان سے وزیر برائے ایوی ایشن (ہوا بازی) محمد میاں سومرو اور سی ای او پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن ائیر مارشل ارشد محمود نے ملاقات کی جس میں وزیر خزانہ اسد عمر بھی موجود تھے۔

سی ای او پی آئی اے نے وزیرِ اعظم کو قومی ائیر لائن کی بحالی کے لئے کیے جانے والے اقدامات پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اجلاس کے دوران ادارے کو منافع بخش بنانے اور ادارے سے بد عنوانیوں میں ملوث عناصر کو پاک کرنے کے حوالے سے بھی کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ قومی ائیر لائن کی نج کاری پی ٹی آئی کے منشور میں نہیں تاہم ادارے کو خسارے سے بچانے کے لئے اصلاحات پر عمل پیرا ہیں ۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ اصلاحات کا مقصد قومی ائیر لائن کو مسلسل مالی نقصانات سے بچانا اور ادارے کو منافع بخش ادارہ بنانا ہے۔ اجلاس کے دوران سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن کی نئی ایوی ایشن پالیسی کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی گئی ۔وزیر اعظم کوبتایاگیا کہ پی آئی اے کا جامع بزنس پلان مارچ کے آخر میں حکومت کو پیش کر دیا جائیگا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پی آئی اے کے معاملات اور ادارے کی بہتری کے لئے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں عوام کو مسلسل آگاہ رکھا جائے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات