اعتزاز احسن امریکہ روانہ

بدھ 6 فروری 2019 20:06

اعتزاز احسن امریکہ روانہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری اعتزاز احسن امریکہ روانہ ہوگئے۔وہ آج بروز ( جمعرات ) کو واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ناشتے میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں دنیا بھر سے اہم شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔چودھری اعتزاز احسن سینیٹر کرسٹوفر کون اور جیمز لینکفورڈ کی دعوت پر اس تقریب میں شریک ہونگے۔