سید غوث علی شاہ کی لندن میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

،مسئلہ کشمیر کو دنیا میں اجاگر کرنے پر مبارکباد پیش کی

بدھ 6 فروری 2019 20:26

سید غوث علی شاہ کی لندن میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2019ء) سندھ کے معروف سیاستدان، سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ نے لندن میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور مسئلہ کشمیر کو دنیا میں اجاگر کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابقسندھ کے معروف سیاستدان، سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ نے لندن میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اورمسئلہ جموں و کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے، افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و استحکام کیلئے بہترین خارجہ پالیسی اپنانے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پذیرائی پر سید غوث علی شاہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سید غوث علی شاہ کے صاحبزادے سید اسرار علی شاہ بھی موجود تھے۔