Live Updates

حکومت نے گیس کی قیمتوں میں نظر ثانی کا فیصلہ کر لیا

حکومت کوگیس صارفین کی مشکلات کااحساس ہے،گیس کی قیمتوں کےسلیب میں فائدہ مندنظرثانی کی جائےگی،اسد عمر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 6 فروری 2019 20:38

حکومت نے گیس کی قیمتوں میں نظر ثانی کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری2019ء) حکومت نے گیس کی قیمتوں میں نظر ثانی کا فیصلہ کر لیا۔وزارت پیٹرولیم کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد رپورٹس کاجائزہ لےکرگیس کی قیمتوں کےسلیب میں فائدہ مندنظرثانی کی جائےگی۔تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے گیس کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا ہے۔گیس کی قیمتوں میں کئی فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

اس پر اپوزیشن نے حکومت کو بہت تنقید کا نشانہ بنایا ہے لیکن حکومت نے ہمیشہ سے ہی یہ موقف اپنایا ہے کہ انہوں نے گیس کی قیمتوں میں جو اضافہ کیا ہے اس سے صرف امیر طبقہ متاثر ہو سکتا ہے،اس سے غریب کی جیب پر بوجھ نہیں پڑے گا۔تاہم گیس کی قیمتوں کے اضافے کی وضاحت پیش کرنے والے حکومتی وزیر ،وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان ہی مہنگی گیس پر بول اٹھے۔

(جاری ہے)

گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی حکومت کے اپنے وزیر اور مشیر بھی چلا اٹھے۔ عوام بھی حالیہ گیس کے بلوں پر بلبلا اٹھی ہے یہانتک صحافت کے نامی گرامی نام بھی اپنے بل سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے گیس کے بلوں میں بے پناہ بلوں کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔دوسری جانب حکومت نے انکوائری رپورٹ آنے پر گیس کی قیمتوں پر نظر ثانی کرنے کاعندیہ دے دیا۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت کوگیس صارفین کی مشکلات کااحساس ہے۔صارفین کی مشکلات کافوری ازالہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزارت پیٹرولیم کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد رپورٹس کاجائزہ لےکرگیس کی قیمتوں کےسلیب میں فائدہ مندنظرثانی کی جائےگی۔                                                                  
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات