Live Updates

جب چوہدری پرویز الہی کی کار کے آگے دھمال ڈال رہے تھے تب آپ کو یہ یاد نہیں آیا؟

رہنما مسلم لیگ ق مونس الہیٰ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے والے ن لیگی رہنما طلال چوہدری کا آئینہ دکھا دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 6 فروری 2019 20:38

جب چوہدری پرویز الہی کی کار کے آگے دھمال ڈال رہے تھے تب آپ کو یہ یاد ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06فروری 2018ء) جب چوہدری پرویز الہی کی کار کے آگے دھمال ڈال رہے تھے تب آپ کو یہ یاد نہیں آیا؟ رہنما مسلم لیگ ق مونس الہیٰ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے والے ن لیگی رہنما طلال چوہدری کا آئینہ دکھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی جانب سے بدھ کے روز تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان کی گرفتاری پر ردعمل دیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے علیم خان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر واقعی کوئی کاروائی کرنی ہے، تو پھر سب سے پرانے مجرم کیخلاف بھی کاروائی کی جائے۔ طلال چوہدری نے اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہیٰ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کو پرانے مجرم سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہٰی کو بھی گرفتار کرنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری کی جانب سے ایسا بیان دیے جانے پر مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ مونس الہیٰ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں طلال چوہدری کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا گیا کہ، " جب چوہدری پرویز الہی کی کار کے آگے دھمال ڈال رہے تھے تب آپ کو یہ یاد نہیں آیا؟"۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر طلال چوہدری سے متعلق دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ پرویز مشرف کے دور میں اس وقت کے وزیراعلی پنجاب پرویز الہیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے ان کی خوشامد کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ ایک مرتبہ طلال چوہدری نے پرویز الہیٰ کی گاڑی کے سامنے دھمال ڈالنے سے بھی گریز نہیں کیا تھا۔ تاہم اب طلال چوہدری اپنے سابقہ لیڈر پرویز الہیٰ کو مجرم قرار دینے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات