ڈاکٹر طاہر القادری کی نئی کتاب قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی 17فروری ہو گی

بدھ 6 فروری 2019 21:10

ڈاکٹر طاہر القادری کی نئی کتاب قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2019ء) منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نئی کتاب قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی 17فروری بروز اتوار ساڑھے بارہ بجے اسکائوٹس بوئے آڈیٹوریم نزد آرٹس کونسل میں ہو گی۔تقریب میں شرکت کیلئے صاحبزادہ ڈاکٹرحسین محی الدین القادری تین روزہ دورے پر 16فروری کراچی پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

5ہزار سے موضوعات پر مشتمل آٹھ جلدوںپر تاریخ ساز قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب پر معروف علمی ،ادبی شخصیات اظہار خیال کریں گے۔اس سلسلے میں تحریک منہاج القرآن ،پاکستان عوامی تحریک،منہاج یوتھ لیگ ،ایم ایس ایم ،منہاج القرآن علماء کونسل اور ویمن لیگ کے قائدین کا مختلف سیاسی ،سماجی دینی،علمی شخصیات سے ملاقاتوں اور تقریب میں شرکت کیلئے دعوت کا سلسلہ جاری ہے۔تقریب رونمائی کیلئے قائم کمیٹیوں کا اعلان کل کیا جائے گا۔