علیم خان کی گرفتاری پی ٹی آئی کا اندرونی خلفشار، نیب میں یہ تو دم خم نہیں کہ مالم جبہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کریں ،سعید غنی

بدھ 6 فروری 2019 21:51

علیم خان کی گرفتاری پی ٹی آئی کا اندرونی خلفشار، نیب میں یہ تو دم خم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے علیم خان کی گرفتاری کو پی ٹی آئی کا اندرونی خلفشار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب میں یہ تو دم خم نہیں کہ مالم جبہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کریں کیونکہ ان کے اصل بینیفیشری عمران کان ہیں اور نہ ہی علیمہ خان کے خلاف تحقیقات کرنے کا حوصلہ ہے۔

جس نے چندہ چوری کرکے بیرون ملک جائیدادیں خریدیں۔ سعید غنی نے کہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف تحقیقات کیوں نہیں ہوتیں۔ پرویز خٹک، فیصل واوڈا، زلفی بخاری، فہمیدہ مرزا اور کے پی کے کے وزرائ کیسے محفوظ ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ کرپشن کیسوں کی اگر واقعی غیرجانبدارانہ تحقیقات ہوئیں تو آدھی پی ٹی آئی جیل میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی کی کرسی عثمان بزدارکے لئے محفوظ رکھنے کے لئے علیم خان کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سعید غنی نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت ہر روز نئے ڈرامے کرکے عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ اور پٹرول قیمت میں لیوی میں اضافہ عوام کی جیبوں پر بہت بڑا ڈاکہ ہے۔ سعید غنی نے ایک بار پھر اپنے اس مطالبے کو دہرایا کہ شوکت خانم ٹرسٹ اور نمل میانوالی کے فنڈز کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے۔ن