Live Updates

حکومت نے علیمہ خان کیخلاف کاروائی کا عندیہ دے دیا

اگر وزیراعظم کی ہمشیرہ ٹیکس ادا نہیں کریں گی تو پھر ان کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی: وزیر ممکت حماد اظہر

muhammad ali محمد علی بدھ 6 فروری 2019 21:49

حکومت نے علیمہ خان کیخلاف کاروائی کا عندیہ دے دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 فروری2019ء) حکومت نے علیمہ خان کیخلاف کاروائی کا عندیہ دے دیا، وزیر ممکت حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم کی ہمشیرہ ٹیکس ادا نہیں کریں گی تو پھر ان کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کیخلاف ممکنہ کاروائی کا عندیہ دیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر مملکت برائے خزانہ حماد اظہر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ علیمہ خان کو ٹیکس کی ادائیگی کی ہدایت کردی گئی ہے۔ اگر وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان ٹیکس کی ادائیگی نہیں کرتیں، تو ان کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کو ٹیکس بقایہ جات کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے علیمہ خان کو بقیہ ٹیکس کی ادائیگی کیلئے 7 فروری تک کی مہلت دے دی ہے۔ علیمہ خان نے دبئی فلیٹس چھپانے پر عائد کیا گیا ٹیکس تاحال ادا نہ کیا، ان کے ذمے تاحال 2 کروڑ 21 لاکھ روپے ٹیکس واجب الادا ہے۔علیمہ خان نے دبئی میں 28 لاکھ 78 ہزار درہم سے زائد مالیت کا فلیٹ خریدا تھا اور ایف بی آر نے ان پر ٹیکس اور جرمانہ کی مد میں 2 کروڑ 94 لاکھ روپے عائد کئے تھے۔انہوں نے 13جنوری کو ایف بی آر کو 73 لاکھ روپے کی ادائیگی کی اور بقیہ 2 کروڑ 21 لاکھ روپے کی ادائیگی کیلئے ایف بی آر سے 21 جنوری تک مہلت مانگی۔ علیمہ خان نے چیئرمین ایف بی آر کو قسطوں میں ادائیگی کیلئے درخواست بھی دی تھی لیکن انہوں نے تاحال ادائیگی نہ کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات