خورشید شاہ نے علیم خان کی گرفتاری کو بددیانتی قرار دے دیا

علیم خان کی گرفتاری بددیانتی ہے،کہا جارہا ہے کہ گرفتاری کسی اورکوشکاربنانےکےلیےہے۔

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 6 فروری 2019 22:48

خورشید شاہ نے علیم خان کی گرفتاری کو بددیانتی قرار دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری2019ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے علیم خان کی گرفتاری کو بددیانتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ گرفتاری کسی اورکوشکاربنانےکےلیےہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے علیم خان کی گرفتاری کو پی ٹی آئی کا اندرونی خلفشار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب میں یہ تو دم خم نہیں کہ مالم جبہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کریں کیونکہ ان کے اصل بینیفیشری عمران کان ہیں اور نہ ہی علیمہ خان کے خلاف تحقیقات کرنے کا حوصلہ ہے۔

جس نے چندہ چوری کرکے بیرون ملک جائیدادیں خریدیں۔ سعید غنی نے کہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف تحقیقات کیوں نہیں ہوتیں۔ پرویز خٹک، فیصل واوڈا، زلفی بخاری، فہمیدہ مرزا اور کے پی کے کے وزرائ کیسے محفوظ ہیں۔

(جاری ہے)

سعید غنی نے کہا کہ کرپشن کیسوں کی اگر واقعی غیرجانبدارانہ تحقیقات ہوئیں تو آدھی پی ٹی آئی جیل میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی کی کرسی عثمان بزدارکے لئے محفوظ رکھنے کے لئے علیم خان کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت ہر روز نئے ڈرامے کرکے عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔دوسری جانب اس پر بات کرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اسے سازش قرار دے دیا۔انکا کہنا تھا کہ علیم خان کی گرفتاری بہت بڑی بددیانتی ہے،جلد ضمانت ہوجائےگی۔یہ بھی کہاجارہاہےکہ گرفتاری کسی اورکوشکاربنانےکےلیےہے۔بغیرانویسٹی گیشن علیم خان کی گرفتاری انہیں فائدہ پہنچانےکےمترادف ہے۔