فیس بک سے بات کی ہے اپنا دفتر پاکستان میں کھولے،فواد چوہدری

پاکستانی حکومت نے فیس بک کو پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے کی دعوت دے دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 6 فروری 2019 23:15

فیس بک سے بات کی ہے اپنا دفتر پاکستان میں کھولے،فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری2019ء) پاکستانی حکومت نے فیس بک کو پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے کی دعوت دے دی۔ وزیراطلاعات فوادچوہدری کاکہنا تھا فیس بک سے بات کی ہے اپنا دفتر پاکستان میں کھولے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فوادچوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اخبارات کی بندش سے بےروزگاری کا مسئلہ ہورہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ اخبارات کی بندش کی وجہ معیشت نہیں بلکہ ٹیکنالوجی ہے۔

ٹیکنالوجی میں بہت زیادہ جدت آرہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم میڈیاکی نوعیت تبدیل کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

فیس بک سے بات کی ہے اپنا دفتر پاکستان میں کھولے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ فیس بک مثبت ردعمل دے گی۔ واضح ہو کہ فیس بک کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی چند بہترین سوشل ویب سائٹس میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ نہ صرف دوستوں کو آپسی رابطے بڑھانے میں مدد دیتی ہے بلکہ کمرشل بنیادوں پر بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔اگرچہ گزشتہ دنوں اٹھنے والے سکینڈل نے فیس بک کی ساکھ کو خاصا متاثر کیا تھا۔ فیس بک نے صارفین کا ذاتی ڈیٹا کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے سکینڈل کے باوجود فیس بک اپنی ساکھ بحال کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے اور تاحال اپنی مقبولیت بنائے ہوئے ہے۔