Live Updates

جاوید ہاشمی نے وزیراعظم عمران خان سے دوبارہ دوستی کرلی

عمران خان آج بھی میرے دوست ہیں، چاہتا ہوں موجودہ حکومت اپنے سال پورے کرے: سینئر لیگی رہنما

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 فروری 2019 12:28

جاوید ہاشمی نے وزیراعظم عمران خان سے دوبارہ دوستی کرلی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری 2019ء) جاوید ہاشمی نے وزیراعظم عمران خان سے دوبارہ دوستی کرلی، سینئر لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ عمران خان آج بھی میرے دوست ہیں، چاہتا ہوں موجودہ حکومت اپنے  سال پورے کرے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سیئر ترین سیاستدان، سابق رکن اسمبلی، سابق وفاقی وزیراور تحریک انصاف کے سابق رہنما جاوید ہاشمی کی جانب سے موجودہ حکومت کے حوالے سے تبصرہ کیا گیا ہے۔

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے وزیراعظم عمران خان سے پھر سے دوستی کر لی ہے۔ جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ وہ اور عمران خان آج بھی دوست ہیں۔ عمران خان آج بھی میرے دوست ہیں۔ جاوید ہاشمی کا مزید کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت اپنے  سال ضرور پورے کرے۔

(جاری ہے)

یہ ان کی دلی خواہش ہے۔ جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے متعلق بھی اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم زیادہ دیر تک خاموش نہیں رہیں گی، جب وقت آئے گا، تب مریم نواز سب سے آگے ہوں گی۔

واضح رہے کہ جاوید ہاشمی نے پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت سے اختلافات کے باعث 2011 میں اپنی جماعت کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ ن سے دہائیوں کا ساتھ ختم کرنے کے بعد اس وقت تیزی سے ملکی سیاست میں نمودار ہونے والی عمران خان کی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ تاہم بعد ازاں جاوید ہاشمی نے 2014 کے دوران دھرنوں کے معاملے پر تحریک انصاف سے بھی راہیں جدا کر لی تھیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے الزام عائد کیا جاتا ہے کہ جاوید ہاشمی ہمیشہ سے ن لیگی تھے اور تحریک انصاف کی جانب سے کیے جانے والے احسانات کے باوجود انہوں نے مشکل وقت میں پارٹی قیادت کی پیٹھ پر چھرا گھونپا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات