سرگودھا ریجن میں پولیس نے چیک پوسٹ داجل تھانہ غازی آباد لاہور کے مقدمہ میں مطلوب گاڑی پکڑ کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا

جمعرات 7 فروری 2019 15:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2019ء) سرگودھا ریجن میں پولیس نے چیک پوسٹ داجل تھانہ غازی آباد لاہور کے مقدمہ میں مطلوب گاڑی پکڑ کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کی بین الصبوبائی چیک پوسٹ داجل سے گزرنے والی گاڑیوں کی سافٹ سکریننگ چیکنگ کے دوران ایک کار ٹویٹا کرولا ماڈل 2004 رجسٹریشن نمبر LZG-3610 جو کہ تھانہ غازی آباد لاہور کو مقدمہ 81 مورخہ 22/1/17 میں مطلوب تھی پکڑی گئی۔ جس پر گاڑی ڈرائیور حکم نعمت اللہ سکنہ شیخائی تحصیل ضلع جنوبی وزیرستان کو پولیس نے گرفتار کر کے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔