Live Updates

حکومت کاشہبازشریف سےچیئرمین پی اے سی کےعہدے سےاستعفیٰ کا مطالبہ

ہم سمجھتے ہیں کہ شہبازشریف کو اخلاقی طور پرچیئرمین شپ پی اے سی سے استعفیٰ دینا چاہیے،پی اے سی کے دفترکو استعمال کیا جارہا ہے،نیب کیسز میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی پی اے سی میں شامل کیا جارہا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کی میڈیا بریفنگ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 7 فروری 2019 16:51

حکومت کاشہبازشریف سےچیئرمین پی اے سی کےعہدے سےاستعفیٰ کا مطالبہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 فروری2019ء) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے چیئرمین شپ پی اے سی سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ شہبازشریف کو اخلاقی طور پرچیئرمین شپ پی اے سی سے استعفیٰ دینا چاہیے، پی اے سی کے دفترکو استعمال کیا جارہا ہے، نیب کیسز میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی پی اے سی میں شامل کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اجلاس میں روزمرہ کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صارفین کیلئے ایک ایپ بنا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ صارفین چیزوں کی قیمتیں دیکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)

ہماری حکومت میں سبزیوں اور دالوں کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

اسی طرح سیمنٹ ، ڈیزل ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ہم منافع خوری کوقابو کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ موجودہ حکومت کے پہلے 6 مہینے میں مہنگائی کی شرح 1.8 فیصد ہے۔ ن لیگ کے پہلے چھ مہینوں میں 6.1 فیصد تھی۔فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے گیس کی اوربلنگ کا نوٹس لیا اور ایکسٹرنل آڈٹ کا حکم دیا ہے۔سوئی گیس 23 فیصد لوگ استعمال کرتے ہیں، باقی سارے لوگ ایل پی جی یا لکڑی یا دوسرے ذرائع استعمال کرتے ہیں۔

ہم یہ گیس باہر سے بڑی مہنگی گیس لے رہے ہیں، اور پھر یہ گیس سبسڈی دے کرلوگوں سستی گیس دے رہے ہیں، یہ شاہد خاقان عباسی کی مہربانی ہے۔مسلم لیگ ن کے دور میں مہنگی گیس خریدی گئی۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ بغیرانٹائٹل سرکاری گھروں پر قبضہ کرکے بیٹھے ہوئے ہیں۔رضا ربانی ، مشاہد اللہ ، سمیت ایسے ایم این ایز ہیں جن کوالاٹ نہیں ہیں لیکن وہ قبضے کرکے بیٹھے ہیں۔

وزیراعظم نے گھر واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہاجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے بارے میں کہا گیا کہ وہ ہمارا اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت مستحق افراد اور خاندانوں کو صحت کارڈ دے رہے ہیں، سینئر سیٹزن اور بزرگوں کیلئے صحت کارڈ لیکر آرہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ آرٹسٹ اور صحافیوں کو بھی صحت کارڈ کی فہرست میں شامل کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات