ْ قلات اور گردنواح میں ہلکی برف باری کے بعد خون جما ع دینے والی سردی کا سلسلہ شروع ہو گیا

جمعرات 7 فروری 2019 17:40

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2019ء) قلات اور گردنواح میں ہلکی برف باری کے بعد خون جما ع دینے والی سردی کا سلسلہ شروع ہو گیا سائیبیریا سے آنے والے سرد اور یخ بستہ ہوائوں کی وجہ سے قلات میں درجہ حرارت ایک دم نیچے چلاگیا ہے محکمہ موسمیات قلات کے مطابق قلات اور گردنواح میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی -7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے محکمہ موسمیات قلات نے اگلے چوبیس گھنٹوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو نے کا امکان ظاہر کیا دوسری جانب قلات میں سوئی گیس کی مکمل بندش اور بجلی کی چودہ گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے شدید سردی میں سوئی گیس پریشر مکمل غائب ہو نے سے شہری ٹھٹھر نے پر مجبور ہیں گیس پریشر مکمل غائب ہونے سے شہریوں نے ایل پی جی گیس مہنگے داموں خرید نے پر مجبور ہوگئے ہیں قلات میں سوئی گیس حکام کی جانب سے گیس کی مکمل بندش پر قلات کے شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جبکہ کیسکو حکام کی جانب سے بھی قلات کے شہریوں پر ظلم زیادتی بھی جاری اور قلات شہر میں چوبیس گھنٹوں میں صرف دس گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے چوبیس گھنٹوں میں بجلی صرف دس گھنٹے کیسکو کی ظلم و زیادتی کا ثبوت ہے جبکہ شدید سردی کی وجہ سے نزلہ زوکام گلے اور سینے کی بیماریا ں عام ہو گئیں ہیں خصوصاًً بچے اور خواتین اور بڑے عمر کے لوگ ان بیماریوں سے تیزی سے متاثر ہو رہے ہیں قلات کے عوامی حلقوں نے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور سوئی گیس کی مکمل بندش پر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔